وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس 26 مارچ کو طلب کر لیا

وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس 26 مارچ کو طلب کر لیا
فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا، اجلاس میں ملک کی سیاسی اور معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔


تفصیلات کے مطابق ، وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس 26 مارچ کو طلب کر لیا ، اجلاس میں میں  ملکی سیاسی اور معاشی صورت حال کا جائزہ لیا جائے گا ، اجلاس میں مہاتیر محمد کے دورہ پاکستان  سے متعلق کابینہ کو اعتماد میں لیا جائے گا ، وزیر خزانہ  اسد عمر ملائیشیا کے ساتھ ہونے والے معاہدوں پر  کابینہ کو بریف کریں گے۔ کابینہ  لاہور نئی دہلی بس سروس  معاہدے میں توسیع کا جائزہ لے گی۔

 

وفاقی کابینہ ہوا بازی پالیسی 2019 کی منظوری دے گی، کراچی انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ بورڈ کی تشکیلِ نو کی سمری بھی کابینہ میں پیش ہو گی، پاکستان سکھ گوردوارہ بربندھک کمیٹی کی تشکیلِ نو کا بھی جائزہ لیا جائے گا، اجلاس میں مختلف اداروں میں تقرریوں کی منظوری دی جائے گی۔