سرفراز احمد کی اپنے بیٹے کیساتھ کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

سرفراز احمد کی اپنے بیٹے کیساتھ کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
کیپشن: image by Twitter

کراچی : پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد اکثر کرکٹ کے میدان میں ایکشن میں دکھائی دیتے ہیں لیکن اس مرتبہ سٹریٹ کرکٹ کھیلتے ہوئے دکھائی دیئے ، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کی سٹریٹ کرکٹ کھیلتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔

dbe5e5db21bf6993237f79ec9c0c3683

ویڈیو میں سرفراز احمد گلی میں کرکٹ تو کھیل رہے ہیں لیکن کس باولر کی گیندوں کا سامنا کر رہے ہیں یہ زیادہ اہم ہے ، جی ہاں سرفراز احمد نے اپنے بیٹے کے ساتھ گلی میں کرکٹ کھیلی ۔

ویڈیو میں سرفراز احمد اپنے بیٹے کی معصومانہ گیندوں کا سامنا کر رہے ہیں اور ان سے بار بار گیند کرانے کا بھی مطالبہ کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔