الیکشن کمیشن نے ووٹ کے اندراج اور تبدیلی کی ہدایات جاری کر دیں

الیکشن کمیشن نے ووٹ کے اندراج اور تبدیلی کی ہدایات جاری کر دیں
فائل فوٹو

اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے  شناختی کارڈ پر درج مستقل یا عارضی پتہ پر ووٹ کا اندراج کروانےکی ڈیڈ لائن جاری کر دی ۔ 


تفصیلات کے مطابق ،  ووٹر لسٹوں میں شناختی  کارڈ پر پر درج ایڈریس کے مطابق ووٹ کے اندراج کا عمل جاری ہے جس کی آخری تاریخ 31 مارچ  2019ء ہے، مقررہ تاریخ  تک شہری اپنے ووٹ کا اندراج مستقل یا عارضی پتہ پر کروا سکتے ہیں۔ 

الیکشن کمیشن  نے کہا کہ تبدیلی ووٹ کے لیے فارم نمبر 21 ہے جو  ضلعی الیکشن کمشنر کے دفتر میں جمع کروایا جاسکتا ہے جب کہ ووٹرز معلومات کے لیے شناختی کارڈ نمبر 8300 پر ایس ایم ایس کریں اور مزید معلومات کے لئے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ویب سائٹ یا دفتر ضلعی الیکشن کمشنر سے رابطہ کریں۔