مچھلی کھانے پر ایک شخص کو سزا اور بھاری جرمانہ عائد

مچھلی کھانے پر ایک شخص کو سزا اور بھاری جرمانہ عائد
کیپشن: فائل فوٹو

لندن : انگلینڈ میں  زندہ مچھلی کو نگلنے پرعدالت نے ملزم کو سزا اور بھاری  جرمانہ عائد کرتے ہوئے نفسیاتی مریض قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق ، انگلینڈ میں  زندہ مچھلی کو نگلنے پرعدالت نے ملزم کو سزا اور بھاری  جرمانہ عائد کرتے ہوئے نفسیاتی مریض قرار دے دیا ،  ستمبر 2018 میں ستائیس سالہ شخص جوش کولس نے ایک تقریب کے دوران گولڈن مچھلی کو منہ میں رکھ کر اسے پانی سے نگل لیا تھا اور  اس سارے واقعے کی ویڈیو بھی بنائی تھی۔

عدالت نے کہا ہے  کہ ایک زندہ مچھلی کو اس طرح اذیت پہنچانا جانوروں کے حقوق کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے،عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزم  کو نہ صرف جرمانہ عائد کیا بلکہ سزا سناتے ہوئے  اسے نفسیاتی مریض بھی قرار دے دیا۔