گیمز آف تھرونز کے آٹھویں سیزن کی پہلی قسط لیک ہونے کا انکشاف

گیمز آف تھرونز کے آٹھویں سیزن کی پہلی قسط لیک ہونے کا انکشاف
image by facebook

نیویارک : گیمز آف تھرونز سیزن 8 کی پہلی قسط لیک ہونے کا انکشاف ، شائقین خبر سن کر حیران رہ گئے۔


تفصیلات کے مطابق معروف سیزن گیمز آف تھرونز کے آٹھویں سیزن کی پہلی قسط آن لائن لیک ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

ایک صارف کی جانب سے سوشل میڈیا پر بتایا گیا کہ اس نے معروف سیزن گیمز آف تھرونز کے آٹھویں سیزن کی پہلی قسط کو دیکھ لیا ہے ، صارف کی جانب سے سیزن کی پہلی قسط کا سکرپٹ بھی شیئر کیا گیا ہے۔

اس انکشاف کے بعد سوشل میڈیا پر نئی بحث شروع ہو گئی ہے تاہم ابھی سیزن کی کاسٹ اور انتظامیہ کی جانب سے کوئی تردید سامنے نہیں آئی ہے ۔