سندھ کے ائیر پورٹس مقامی پروازوں کے لیے بند کر دیے گئے

سندھ کے ائیر پورٹس مقامی پروازوں کے لیے بند کر دیے گئے
کیپشن: ائیرپورٹس 24 مارچ کی صبح 6 بجے سے پروازوں کے لیے مکمل بند ہو جائیں گے، سول ایوی ایشن۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

کراچی: کورونا وائرس سے بچاؤکے لیے لاک ڈاؤن کے باعث سندھ کے ائیرپورٹس مقامی پروازوں کے لیے بند کر دیے گئے۔سول ایوی ایشن کی جانب سے جاری نوٹم کے مطابق پابندی کا اطلاق 24 مارچ کی صبح 6 بجے سے ہوگا۔

نوٹم میں بتایا گیا ہے کہ جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کراچی اور سکھر ائیر پورٹ مقامی پروازوں کے لیے بند رہیں گے۔ دونوں ائیرپورٹس 24 مارچ کی صبح 6 بجے سے پروازوں کے لیے مکمل بند ہو جائیں گے۔

واضح رہے کہ سندھ حکومت نے 22 مارچ کی رات 12 بجے سے صوبے بھر میں لاک ڈاؤن  کر دیا ہے جس کے تحت کسی بھی شہری کو غیر ضروری طور پر باہر نکلنے کی اجازت نہیں ہو گی، کسی بھی کام سے نکلنے کی صورت میں شہری کو شناختی کارڈ ساتھ رکھنا ہو گا جس کا اندراج سیکیورٹی اہلکار کریں گے کہ آیا مذکورہ شہری کتنے دن میں، کتنی مرتبہ اور کس کام سے گھر سے باہر نکلا۔

لاک ڈاؤن کے دوران میڈیکل اسٹورز اور کریانہ کی دکانیں کھلی رہیں گے۔