لوگوں سے اپیل ہے اپنے گھروں تک محدود رہیں اورحفاظتی تدابیر پر عمل کریں‘ ثنا

لوگوں سے اپیل ہے اپنے گھروں تک محدود رہیں اورحفاظتی تدابیر پر عمل کریں‘ ثنا

لاہور: اداکارہ ثنا نے کہا ہے کہ کوروناوائرس کے خلاف جنگ میں کامیابی کےلئے عوام کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے جس کےلئے ہر شخص کو اپنے گھرتک محدود اور حفاظتی تدابیر پر عمل پیرا ہونا ہوگا ،ہمیں سوشل میڈیا پر آنے والی مختلف ممالک کی دل دہلا دینے والی ویڈیوز کو سنجیدگی سے لینا ہوگا ۔

ایک ویڈیوبیان میں ثنا نے کہا کہ ملک کے بعض حصوں میں ابھی تک اس وبا کوسنجیدگی سے نہیں لیا گیا جو قابل تشویش ہے،کوروناوائرس کے مریضوںکی تعداد میں اضافہ اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ یہ وائرس ملک کے مختلف حصوں تک پھیل چکاہے اوراگر ہم نے احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کیا تو خدانخواستہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعدادکئی ہزار تک پہنچ سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کے ترقی یافتہ ممالک اس وبا سے ہل کر رہ گئے ہیں لیکن ہمارے ہاںابھی تک اس پر سنجیدگی نہیں دکھائی جارہی۔خدارا لوگوں سے اپیل ہے کہ اپنے گھروںتک محدود رہیں اورحفاظتی تدابیر پر سختی سے عمل کریں۔