کورونا  نے طاقت کے نشے میں بد مست ممالک کو بھی گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا‘ رابی پیرزادہ

کورونا  نے طاقت کے نشے میں بد مست ممالک کو بھی گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا‘ رابی پیرزادہ

لاہور:شوبز کو خیر باد کہنے والی اداکارہ و گلوکارہ رابی پیرزادہ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس نے طاقت کے نشے میں بد مست ممالک کو بھی گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا ہے ، آج بھی وقت ہے کہ امت مسلمہ خدا کی ذات سے رجوع کرے اور اپنے گناہوں کی معافی طلب کرے اور خدا کی ذات بڑی رحیم و کریم ہے ۔

رابی پیرزادہ نے کہا کہ کورونا وائرس کی وبا ہم سب کےلئے واضح پیغام ہے کہ ہم اصلاح کر کے اپنی سمت درست کر لیں اور اپنے اعمال کا بغور جائزہ لیں ، ہمیں اسلام کے بتائے ہوئے طریقے اپنانا ہوں گے بصورت دیگر آگے اندھیرا ہی اندھیرا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ مشکل حالات میں مسلمان ممالک کے حکمرانوں کو بھی سوچ بچار کرنا ہو گی کہ یہ آفت کہیں ہمارے اعمالوں کا نتیجہ تو نہیں اور ہمیں اپنے رب کے حضور توبہ استغفار کرنی چاہیے ۔

انہوں نے کہا کہ خدا کی ذات بڑی رحیم و کریم ہے وہ گناہوں پر پچھتاوے پر معاف کر دیتی ہے اور یہ ہمارے لئے سنہری موقع ہے کہ ہم رب سے فوری رجوع کریں ۔