پنجاب حکومت کا صوبے میں 14 روز کا لاک ڈاﺅن کرنے کا فیصلہ

پنجاب حکومت کا صوبے میں 14 روز کا لاک ڈاﺅن کرنے کا فیصلہ

لاہور : سندھ کے بعد اب پنجاب حکومت نے بھی 14 دن کیلئے صوبے میں لاک ڈاﺅن کا فیصلہ کر لیاہے ،جس کا اعلان کچھ ہی دیر میں کیے جانے کا امکان ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں اس وقت کورونا کے کیسزکی تعداد 803 ہو گئی ہے جبکہ پنجاب میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 225 تک جا پہنچی ہے ، صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے پنجاب حکومت نے 14 روز کا لاک ڈاﺅن کرنے کا فیصلہ کر لیاہے ۔ لاک ڈاﺅن کے دوران مڈیکل سٹورز اور اشیائے خودرنوش کی دکانیں کھلی رکھی جائیں گی ۔

 لاک ڈاﺅن کا فیصلہ کابینہ کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیاہے اور اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان کو بھی اعتماد میں لے لیا گیاہے ۔ لاک ڈاﺅن کا حتمی اعلان کچھ ہی دیر میں کیا جائے گا۔پنجاب حکومت کی جانب سے اس سے قبل دو روز کیلئے لاک ڈاﺅن کا اعلان کیا گیا تھا۔