ملک بھر میں فوج طلب کرلی گئی

ملک بھر میں فوج طلب کرلی گئی

اسلام آباد: اسلام آباد سمیت ملک بھر میں فوج طلب کرلی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے نافذ کیے گئے لاک ڈاؤن پر سختی سے عملدرآمد کرنے کے لیے ملک بھر میں فوج کو طلب کیا گیا ہے۔ کرونا وائرس کے خطرات کے باعث وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، چاروں صوبوں اور آزاد کشمیر سمیت ملک بھر میں فوج طلب کرلی گئی ہے۔ 

وزارت داخلہ نے اس حوالے سے فوج کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔آرٹیکل 245 کے تحت اسلام آباد میں فوج کو طلب کیا گیا ہے۔فوج کی تعیناتی ضلعی انتظامیہ کی درخواست پر کی گئی ہے۔چیف کمشنر اسلام آباد کی درخواست پر وزارت داخلہ نے فوج بلانے کی منظوری دی جبکہ سول انتظامیہ کی مدد کے لیے آزاد کشمیر گلگت بلتستان سمیت ملک بھر میں پاک فوج کو طلب کیا گیا ہے۔ 

نوٹیفکیشن کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے پاک فوج سول انتظامیہ کی مدد کے لیے تعینات کردی گئی ہے۔قبل ازیں ملک میں بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کے خطرات کو مدنظر رکھتے ہوئے چیف آرف آرمی سٹاف قمر جاوید باجوہ نے فوج کو سول انتظامیہ کی امداد تیز کرنے کے احکامات جاری کئے تھے۔ں۔احکامات جاری کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم وائرس سے قوم کی حفاظت کے عمل کو مقدس فریضے کے طور پر سرانجام دیں گے۔ 

بات کرتے ہوئے آرمی چیف کا مزید کہنا تھا کہ انفرادی طور پر اپنی حفاظت کرتا درحقیقت اجتماعی حفاظت کی بنیاد ہے، اس لئے ہمیں انفرادی طور پربھی کورونا وائرس سے بچنے کے لئے ہر ممکن کام کرنا چاہیئے۔ بات کرتے ہوئے انہوں نے عوام کے نام پیغا م جاری کیا ہے کہ ہماری عوام کو چاہیئے کہ وہ حکومت اور محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ احکامات کی پاسداری کریں اور کورونا وائرس سے بچنے کے لئے ہر ممکن اقدام کریں ۔