امریکہ: مسلح شخص کی فائرنگ سے دس افراد ہلاک 

امریکہ مسلح شخص کی فائرنگ سے دس افراد ہلاک 

نیویارک : امریکی ریاست کو لوراڈو مسلح شخص کی فائرنگ سے کم از کم دس افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔ 

امریکی میڈیا کے مطابق پولیس نے حملہ آور کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا ہے ، بین الااقوامی  میڈیا کے مطابق عینی شاہدین نے واقعہ کو یوٹیوب پر لائیو اسٹریم بھی کیا ۔ 

یہ وقوعہ مقامی وقت کے مطابق پیر کو دن اڑھائی بجے شروع ہوا جب مشتبہ شخص گروسری سٹور میں داخل ہوا اور فائرنگ شروع کردی ہے ۔ 

اس کے بیس منٹ بعد بولڈرپولیس نے ٹویٹ کی کہ ایک سٹور میں گولیاں چلنے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں ۔ میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ کئی گھنٹوں کے محاصرے کے بعد پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو کولوراڈو کی کنگز سپر مارکیٹ سے گرفتار کیا ۔ 

کولوراڈو کے گورنر جیرڈ پولیس نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شئیر کیے گئے پیغام میں کہا ہے کہ اس دکھ کی گھڑی میں میری دعائیں اہل علاقہ کے ساتھ ہیں ، ہم اس واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں ۔ 

وائٹ ہاؤس کا اس واقعہ کے بابت کہناہے کہ مسلح شخص کی جانب سے فائرنگ اور اس سے جانی نقصان کے بارے میں صڈر جوبائیڈن کو آگاہ کردیا گیا ہے ۔