پیرمحل میں مٹی سے بنے خوبصورت برتنوں کی خرید و فروخت کا سلسلہ آج بھی جاری

پیرمحل میں آج بھی مٹی سے بنے خوبصورت ہوئے برتنوں کی خرید و فروخت کا سلسلہ جاری

پیرمحل میں آج بھی مٹی سے بنے ہوئے برتنوں کی خرید و فروخت کا سلسلہ جاری ہے، گرمیوں کی آمد کے ساتھ ہی مٹی سے بنے گھڑے کی مانگ میں اضافہ ہو گیا ہے ۔

زمانہ سائنس اور جدید ٹیکنالوجی کی جدت اپنی جگہ لیکن مٹی سے بنے ہوئے برتنوں کی افادیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا ،پیرمحل کی غلہ منڈی میں موجود مٹی کے برتنوں کی دکانوں پر آج بھی مٹی کے برتنوں کی خرید و فروخت کا سلسلہ جاری ہیں، جہاں گرمیاں آتے ہی گھڑے کی مانگ بڑھ گئی ہے دکانداروں کا کہنا ہے کہ گرمیوں کی آمد کے ساتھ ہی ہمارا کاروبار عروج پر پہنچ جاتا ہے۔

مقامی دکاندار غلہ منڈی میں دور دراز سے آئے لوگ مٹی کے برتنوں کی دکانوں میں نقش ونگار سے مزین گڑھوں کے علاوہ مٹی سے تیار پیالے،کولر،کپ اور دیگر برتنوں کو خرید کر گھر لے کر جاتے ہیں اور ان کو استعمال کر کے سنت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بھی پورا کرتے ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ گرمیوں میں گھڑے کا ٹھنڈا پانی صحت کے لئے نقصان دہ نہیں بلکہ مفید ہے۔


زمانے کی جدت اپنی جگہ لیکن مٹی کے برتنوں کی اہمیت دور جدید میں بھی کم نہیں ہوئی مٹی کے برتنوں کی دکانوں پر آج بھی لوگ دور دراز سے آتے ہیں اور ٹھنڈا پانی پینے کے لئے مٹی سے بنے گھڑے کا استعمال کرتے ہیں۔