پی ٹی اے نے ہزاروں پاکستانیوں کے موبائل فونز بند کردیے

 پی ٹی اے نے ہزاروں پاکستانیوں کے موبائل فونز بند کردیے

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی پی ٹی اے نے کورونا کے باعث پاکستان  میں رہنے والے ہزاروں پاکستانیوں کے موبائل فونز ٹیکس ادا نہ کرنے پر بند کردیے ہیں  ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ سال نومبر ، دسمبر ، جنوری میں پاکستان آنے والوں میں سے تقریباََ پچاس ہزار افراد  امریکہ ، یورپ ، وار جنوبی کوریا کی پروازوں سے واپس آئے تھے ، مگر کورونا کے بعد سفری پابندیوں کے باعث وہ پاکستان میں ہی ہیں ۔ 

انہیں بار بار نئی تاریخیں دی جارہی ہیں ، تاہم ان کی واپسی ابھی تک ممکن نہیں ہوسکی ہے ۔، دوسری جانب  مذکورہ پاکستانی اپنے موبائل فونز کو استعمال کررہے ہیں ۔ کیونکہ پی ٹی اے کی جانب سے بیرونی ممالک سے آنے والے پاکستانیوں کے لیے یہ سہولت فراہم کی گئی ہے کہ وہ دو ماہ تک اپنا موبائل فون استعمال کرسکتے ہیں اس کے بعد اس پر ٹیکس ادا کرنا ہوتا ہے ۔ 

چونکہ پچاس ہزار سے زائد پاکستانی جنوری سے لیکر اب تک پاکستان میں قیام پذیر ہیں اور وہی  موبائل فونز استعمال کررہے ہیں ۔ اس لیے ان کی موبائل سمیں اچانک بند کردی گئی ہیں ۔ 

پاکستانیوں کا مطالبہ ہے اس پالیسی کو تبدیل کیا جائے ۔