بھارت ، ٹریفک حادثے میں 13 افراد ہلاک

بھارت ، ٹریفک حادثے میں 13 افراد ہلاک

نئی دہلی : بھارت میں تیز رفتار بس اور آٹو  رکشہ میں  تصادم کے نتیجے میں 12 خواتین اور ایک مرد سمیت 13 افراد ہلاک ہو گئے ۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست مدھیہ پردیش  کے شہر گوالیار میں تیز رفتار بس اور رکشہ میں ٹکر سے 13 افراد ہلاک ہو گئے ۔حادثہ اس وقت پیش آیا جب  خواتین  کھانا پکانے کا کام کر کے واپس آرہی تھیں ۔

8 خواتین اور  رکشہ ڈرائیور  موقع پر ہی دم توڑ گئے ، جبکہ باقی  خواتین کی ہلاکت ہسپتال جانے کے بعد ہوئی ۔ حکام کی جانب سے  واقع کی تحقیقات شروع کر دی گئی ۔

ریسکیو حکام کا کہناہے کہ انہیں جیسے ہی حادثے کی اطلاع ملی وہ جائے حادثہ پر پہنچ گئے ، کئی افراد کو زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا مگر کچھ موقع پر ہی دم توڑ چکے تھے۔ 

ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر خواتین ہی تھیں ۔ پولیس حکام کا کہناہے  کہ ہم نے تحقیقات کا آغا ز کردیا ہے مگر ابتدائی طور پر یہ حادثہ ہی کہا جاسکتاہے ۔