چمن، لیویز لائن کے سامنے دھماکا، 3 افراد شہید، 11 زخمی

 چمن، لیویز لائن کے سامنے دھماکا، 3 افراد شہید، 11 زخمی
کیپشن: چمن، لیویز لائن کے سامنے دھماکا، 3 افراد شہید، 11 زخمی
سورس: فائل فوٹو

چمن: لیویز لائن کے سامنے بم دھماکے کے نتیجے میں ایک بچے سمیت دو افراد شہید جبکہ 11 زخمی ہو گئے ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق امن دشمنوں نے ایک بار پھر سے بلوچستان میں لیویز اہلکاروں کو نشانہ بنایا ہے۔ بم دھماکا لیویز لائن کے سامنے لیویز اہلکاروں کی گاڑی کے قریب ہوا۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفری موقع پر پہنچ جبکہ امدادی ٹیمیں بھی جائے وقوعہ پر پہنچیں جس کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال میں منتقل کر دیا۔ 

پولیس ذرائع کے مطابق بم موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا تاہم سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے شواہد اکٹھا کرنا شروع کر دیئے ہیں۔ دوسری جانب تاحال کسی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ 

خیال رہے کہ  15   فروری کو صوبہ بلوچستان کے ضلع کچلاک کے علاقے ہوشاب میں دہشت گردوں نے ایف سی چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سی چیک پوسٹ پر کی گئی فائرنگ کے نتیجے میں سپاہی اسد مہدی شہید ہو گئے تھے۔