صدر پاکستان نے نمایاں خدمات سرانجام دینے والی شخصیات کو اعزازات سے نواز دیا

صدر پاکستان نے نمایاں خدمات سرانجام دینے والی شخصیات کو اعزازات سے نواز دیا
کیپشن: صدر پاکستان نے نمایاں خدمات سرانجام دینے والی شخصیات کو اعزازات سے نوازا دیا
سورس: فوٹو/اسکرین گریب نیو نیوز

اسلام آباد: یوم پاکستان کے موقع پر ایوان صدر اسلام آباد میں سول اعزازات دینے کی تقریب منعقد ہوئی۔ مختلف شعبہ ہائے زندگی میں گرانقدر خدمات انجام دینے والی شخصیات کو سول اعزازات سے نوازا گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق ہر سال کی طرح رواں سال بھی یوم پاکستان کے موقع پر ایوان صدر اسلام آباد میں صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علویٰ نے گرانقدر خدمات انجام دینے والی شخصیات کو سول اعزازت دیئے۔ صدر مملکت نے سلطانہ صدیقی اور معروف اداکارہ بشریٰ انصاری کو ستارہ امتیاز سے نوازاْ 

سید فاروق قیصر کو فن اور پتلی تماشہ کے شعبے میں ستارہ امتیاز سے نوازا گیا جبکہ صادقین نقوی مرحوم کو فن مصوری میں نشان امتیاز سے نوازا گیا۔ پروفیسر سید شاکرعلی کو فن مصوری میں نشان امتیاز سے نوازا گیا۔

صدر مملکت نے صوفیانہ موسیقی کی دنیا میں منفرد مقام رکھنے والی عابدہ پروین کو فن گلوکاری میں نشان امتیاز سے نوازا۔ ادیب، شاعر اور دانشور ڈاکٹر جمیل خان جالبی مرحوم کو نشان امتیاز سے نوازا گیا۔ نامور شاعر احمد فراز مرحوم کو ادب کے شعبے میں نمایاں خدمات پر نشان امتیاز سے نوازا گیا۔

صدر مملکت نے ڈاکٹر آصف محمود جاہ کو خدمات عامہ میں ہلال امتیاز سے نوازا۔ ملک سردار خان اور ملک حیات اللہ شہید کو ستارہ شجاعت سے نوازا گیا۔ کورونا وبا کے دوران رحلت کرنے والے ڈاکٹر اسامہ ریاض شہید کو ستارہ شجاعت سے نوازا گیا۔

صدر مملکت نے مہر محمد یاسر شہید اور سپاہی اختر خان شہید کو ستارہ شجاعت کے اعزاز سے نوازا۔ سید جواد قمراور محترمہ صفیہ شہید کو شجاعت کے اعتراف میں ستارہ شجاعت سے نوازا گیا۔

تقریب میں بریگیڈیئر راناعرفان شکیل رامے اور لیفٹیننٹ کرنل فاروق شہباز کو خدمات میں ستارہ امتیاز دیا گیا۔ روتھ دینی لیکر ڈال کو خدمات پاکستان کے شعبہ میں صدارتی اعزاز برائے حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔