پاک بھارت تعلقات میں بڑا بریک تھر و،دہلی میں اہم ملاقات

Pakistan,India,Indus Water Comission

نئی دہلی :پاک بھارت تعلقات میں ہرگزرتے دن کیساتھ کشیدگی میں کمی آتی جا رہی ہے ،دو سال کے وقفے کے بعد اُس وقت بڑا بریک تھرو دیکھنے کو ملا جب دونوں ممالک کے درمیان 2 روزہ آبی مذاکرات کے دور کا آغاز ہوا ۔

 

تفصیلات کے مطابق بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی  میں 2 سال کے وقفے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان 2 روزہ آبی مذاکرات کا آغاز ہوگیا،پاکستان کے کمشنر برائے سندھ طاس مہر علی شاہ کی سربراہی میں پاکستانی وفد نئی دہلی پہنچا  جبکہ بھارتی وفد کی سربراہی پی کے سکسینا کررہے ہیں،مہر علی شاہ کا کہنا تھا کہ پاکستان 4 متنازع آبی منصوبوں پر اپنے موقف پربرقرار ہے ،انہوں نے کہا 2 برس بعد ہونے والے مذاکرات سے پُر امید ہوں ۔

 

انڈس واٹر کمشنر مہرعلی شاہ نے بھارتی میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک اہم مذاکرات ہوں گے جس میں سندھ طاس معاہدے سے متعلق بھارتی حکام سے بات کی جائیگی۔انہوں نے کہا کہ پکل دل اور راتلے سمیت بھارت کے چار متنازع ہائیڈرو الیکٹرک منصوبوں کے حوالے سے اپنے موقف پر قائم ہیں۔