اداکارہ سائرہ یوسف اور احمد علی اکبر کی تصاویر کے چرچے

اداکارہ سائرہ یوسف اور احمد علی اکبر کی تصاویر کے چرچے

کراچی: معروف پاکستانی اداکار احمد علی اکبر اور اداکارہ سائرہ یوسف کے حالیہ فوٹو شوٹ کی تصاویر  سامنے آنے کے بعد انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئی ہیں اور ان کے خوب چرچے ہو رہے ہیں۔

b29e649818356404e5c764c9fe5c292c

اداکارہ سائرہ یوسف نے اپنے احمد علی اکبر کیساتھ فوٹو شوٹ کی تصاویر فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ اپیلی کیشن انسٹا گرام پر شئیر کی ہیں جس کو مداح بے حد پسند کر رہے ہیں اور دونوں کی خوب تعریف بھی کر رہے ہیں ۔

809b93949dde48dd0114c11c7e0d33a0


سائرہ یوسف انسٹا گرام پر کافی متحرک رہتی ہیں۔ کچھ روز قبل انہوں نے اپنی تصویر شیئر کی  جس میں اداکارہ نے نیلے رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا تھا اور انتہائی دلکش نظر آرہی تھیں۔

6fab7c26a1e54d1009234404585f1053

اداکارہ سائرہ یوسف سوشل میڈیا پر ہمیشہ متحرک نظر آتی ہیں اور مداحوں کو ہر نئی اپڈیٹ سے باخبر رکھنے کیلئے مختلف پوسٹ اور تصاویر شئیر کرتی رہتی ہیں، اداکارہ آج کل نجی ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والے  ڈرامہ سیریل ’صنف آہن‘ کی وجہ سے بھی مقبولیت سمیٹ رہی ہیں، سائرہ نے ڈرامہ میں آرزو  نامی لڑکی کا کردار نبھا رہی ہیں جو کہ پاک فوج کا حصہ ہے۔

دوسری جانب احمد علی اکبر بھی اپنے گزشتہ دنوں نشر ہونے والے سپر ہٹ ڈرامہ سیریل ’پری زاد ‘ کی وجہ سے شہرت کی بلندیوں کو چھو چکے ہیں اور اس ڈرامے میں اپنے شاندار  کردار کی بدولت ڈھیروں لوگوں کو اپنا گرویدہ بنا لیا ہے۔

مصنف کے بارے میں