آئی سی سی ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ، بابراعظم کی پانچویں، شاہین آفریدی کی چھٹی پوزیشن

آئی سی سی ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ، بابراعظم کی پانچویں، شاہین آفریدی کی چھٹی پوزیشن

دبئی: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ میں پانچویں پوزیشن پر آ گئے ہیں اور باؤلرز میں شاہین شاہ آفریدی چھٹے نمبر پر ہیں جبکہ آل راؤنڈرز میں کوئی پاکستانی ٹاپ ٹین کھلاڑیوں میں جگہ نہیں بنا سکا۔ 
آئی سی سی کی جانب سے جاری کی گئی تازہ ترین ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق بلے بازوں کی فہرست میں مارنوس لابوشین کی اجارہ داری برقرار ہے جبکہ جو روٹ دوسرے، سٹیو سمتھ تیسرے، کین ولیم سن چوتھے، بابراعظم پانچویں، دیموتھ کرونارتنے چھٹے، روہت شرما ساتویں، ٹریویس ہیڈ آٹھویں، ویرات کوہلی نوویں اور رشبھ پنت 10 ویں نمبر پر ہیں۔ 
باؤلرز میں آسٹریلین ٹیم کے کپتان پہلے نمبر پر براجمان ہیں جبکہ روی چندرن ایشوین دوسرے، کاگیسو ربادا تیسرے، جسپریت بمرا چوتھے، کائل جیمی سن پانچویں، شاہین شاہ آفریدی چھٹے، ٹم ساؤتھی ساتویں، نیل ویگنر آٹھویں، جیمز اینڈرسن نوویں اور جوش ہیزل ووڈ 10 ویں نمبر پر ہیں۔ 
آل راؤنڈرز میں رویندرا جدیجہ پہلے، جیسن ہولڈر دوسرے، روی چندرن ایشوین تیسرے، شکیب الحسن چوتھے، بین سٹوکس پانچویں، مچل سٹارک چھٹے، کائل جیمی سن ساتویں، پیٹ کومنز آٹھویں، کولن ڈی گرینڈہوم نوویں اور کرس ووکس 10 ویں پوزیشن پر ہیں۔ 

مصنف کے بارے میں