سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے تحریک عدم اعتماد ،اجلاس سے قبل خاموشی توڑ دی 

سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے تحریک عدم اعتماد ،اجلاس سے قبل خاموشی توڑ دی 

اسلام آباد:سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اسمبلی اجلاس سے قبل خاموشی توڑتے ہوئے کہا کہ وہ بطور  قومی اسمبلی کسٹوڈین آئینی ذمہ داریاں پوری کرینگے ،تحریک عدم اعتماد پر آئین کے آرٹیکل 95 کے مطابق کاروائی چلائی جائے گی ۔

سپیکر قومی اسمبلی نے ایک بیان میں واضح کرتے ہوئے کہا کہ آئین کے آرٹیکل95 کے مطابق کارروائی چلاؤں گا، قومی اسمبلی کے رولز آف پروسیجر کی شق 37 اور ضوابط کے مطابق کارروائی چلائی جائے گی ۔

af60864362a96c411ad6f905266c2c48

انہوں نے کہا  بطور قومی اسمبلی کسٹوڈین آئینی ذمہ داریاں پوری کروں گا،اس سے قبل اپوزیشن کی جانب سے اسپیکر  کو جانبدار قرار دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ اپوزیشن کی جانب سے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائی گئی ہے اور اس حوالے سے اسپیکر نے 25 مارچ کو اجلاس طلب کر رکھا ہے ۔