او آئی سی کا اعلامیہ جاری ،مسلم ممالک میں جاری تنازعات روکنے کیلئے اہم اعلان 

او آئی سی کا اعلامیہ جاری ،مسلم ممالک میں جاری تنازعات روکنے کیلئے اہم اعلان 

اسلام آباد:او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے اڑتالیسویں اجلاس کے اختتام پر جاری ہونے والے "اسلام آباد اعلامیہ"  میں "اتحاد، انصاف اور ترقی کے لیے شراکت" کے مرکزی موضوع کو شامل کیا گیا ، اوآئی سی ممالک  مشترکہ مفادات کو فروغ ا اور ان کا تحفظ کرینگے ، فلسطین، کشمیر اور دیگرمشترکہ چیلنجز سے نمٹنے  کے لیے  منصفانہ مقاصد کی حمایت   جاری رکھیں گے اورغیر OIC ممالک میں مسلم اقلیتوں کے حقوق اور مفادات کا تحفظ کرینگے ۔

او آئی سی کی طرف سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ  مسلم دنیا کے اندر اور اس سے باہر کی سماجی، اقتصادی، سائنسی اور تکنیکی ترقی اور انضمام کے لیے مشترکہ وژن پر عمل کرینگے ،اجلاس میں افغانستان ہیومینیٹرین ٹرسٹ فنڈ (AHTF) کے فعال ہونے کا خیرمقدم کیاگیا۔

اعلامیے کے مندرجات کے مطابق  او آئی سی کے چارٹر میں درج عظیم اسلامی اقدار اور نظریات سے ماخوذ ہیں اور اقوام متحدہ کے چارٹر میں درج اصولوں اور مقاصد سے مطابقت رکھتے ہیں،اعلامیہ عالمی سیاسی، سلامتی، انسانی، اقتصادی اور تکنیکی مسائل کے بارے میں جائزے اور ان سے نمٹنے کے لیے وژن اور نظریات کی نمائندگی کرتا ہے، او آئی سی رکن ممالک کے عزم کو واضح کرتا ہے کہ  مشترکہ مفادات کو فروغ دینا اور ان کا تحفظ کرنا، فلسطین، کشمیر اور دیگرمشترکہ چیلنجز سے نمٹنے  کے لیے  منصفانہ مقاصد کی حمایت  اورغیر OIC ممالک میں مسلم اقلیتوں کے حقوق اور مفادات کا تحفظ کرینگے ،مسلم دنیا کے اندر اور اس سے باہر کی سماجی، اقتصادی، سائنسی اور تکنیکی ترقی اور انضمام کے لیے مشترکہ وژن پر عمل کرینگے ۔

اعلامیہ کے مطابق او آئی سی اجلاس ہم آہنگی، رواداری، پرامن بقائے باہمی، زندگی کے بہتر معیار، انسانی وقار اور تمام لوگوں کے درمیان افہام و تفہیم کو فروغ دینا،  ہماری اجتماعی خواہش کی عکاسی کرتا ہے، اعلامیے میں اس سال کے آخر یا اگلے سال، تنازعات کو روکنے اور امن کو فروغ دینے کے لیے طریقہ کار طے کرنے کے لیے وزارتی اجلاس بلانے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔یہ اعلامیہ افغانستان ہیومینیٹرین ٹرسٹ فنڈ (AHTF) کے فعال ہونے کا خیرمقدم کرتا ہے ۔

 واضح رہے کہ اے ایچ ٹی ایف کے چارٹر پر 21 مارچ 2022 کو اسلام آباد میں دستخط کیے گئے تھے اس اعلامیے میں، اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے متفقہ فیصلے کے مطابق 15 مارچ کو اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے لیے عالمی دن کے طور پر منانے اور خصوصی ایلچی مقرر کرنے  کے فیصلے کا بھی خیر مقدم کیا گیا ہے۔او آئی سی میں شامل تمام ممالک  دہشت گردی کی تمام جہتوں اور زاویوں کو مسترد کرتے ہیںاور اس برائی کو کسی بھی ملک، مذہب، قومیت، نسل یا تہذیب کے خلاف استعمال کرنے کی مذمت کرتے ہیں، یہ حق خود ارادیت کے لیے لوگوں کی جائز جدوجہد کو دہشت گردی سے ہم آہنگ کرنے کی کوششوں کے خلاف او آئی سی کے مضبوط موقف کا اعادہ کرتا ہے۔

اعلامیہ COVID-19 کے تباہ کن سماجی اور اقتصادی اثرات کے ساتھ ساتھ ترقی پذیر ممالک پر موسمیاتی تبدیلی کے بارے میں ہمارے نقطہ نظر کو واضح کرتا ہے۔ اس میں یکساں طور پر ویکسین کی فراہمی ، قرض سے نجات، غیر قانونی مالیاتی بہاؤ کا مقابلہ کرنے اور موسمیاتی فنانسنگ کے وعدوں کی تکمیل کے ساتھ ساتھ ٹیکنالوجی کی منتقلی اور صلاحیت پیدا کرنے کے سلسلے میں ٹھوس اقدامات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔یہ ترقی اور ڈیجیٹل تبدیلی کو تحریک دینے میں جدت اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کے بڑھتے ہوئے کردار کو  تسلیم کرتے ہوئے  روابط اور شراکت کو فروغ دینے کے مشترکہ عزم کا اظہار کرتا ہے۔