انتخابات ملتوی کرکے الیکشن کمیشن نے آئین کی خلاف ورزی کی : سپریم کورٹ بار 

انتخابات ملتوی کرکے الیکشن کمیشن نے آئین کی خلاف ورزی کی : سپریم کورٹ بار 
سورس: File

اسلام آباد : سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے الیکشن کمیشن کی جانب سے پنجاب اسمبلی کے انتخابات ملتوی کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔ سپریم کورٹ بار کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کا پنجاب اسمبلی کے انتخابات ملتوی کرنا آئین کی خلاف ورزی ہے ۔ 

اعلامیہ سپریم کورٹ بار کے مطابق آئین کی خلاف ورزی سے ملک میں انتشار اور انارکی پیدا ہوگی ۔  الیکشن کمیشن نے فیصلہ کرتے وقت آئین اور سپریم کورٹ فیصلہ کا خیال نہیں رکھا ۔ الیکشن کمیشن نے ختیارات کا ناجائز استعمال کیا ہے  ۔الیکشن کمیشن نے فیصلہ سے اپنے آئینی مینڈیٹ کی خلاف ورزی کی ۔ 

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ نگران حکومت 90 دن سے زیادہ کام جاری نہیں رکھ سکتی ۔ جمہوریت کی بحالی اور وقت پر الیکشن حالات کا تقاضا ہے ۔ نگران حکومت 90 دن سے زیادہ کام جاری نہیں رکھ سکتی ۔ تمام آئینی عہدیداروں نے آئین کے تحفظ کا حلف اٹھا رکھا ہے ۔ 

اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن پنجاب کے انتخابات کے شیڈول واپس لینے کا نوٹیفیکیشن واپس لے ۔  سپریم کورٹ بار آئین اور عدالت عظمیٰ کے فیصلے کیساتھ کھڑی ہے ۔ جمہوریت کے تحفظ اور قانون کی بالادستی کیلئے پوری قوم کو متحد ہونے کی ضرورت ہے ۔ 

مصنف کے بارے میں