عمران خان کے الزامات پر پنجاب حکومت کا جوڈیشل کمیشن بنانے کا فیصلہ 

عمران خان کے الزامات پر پنجاب حکومت کا جوڈیشل کمیشن بنانے کا فیصلہ 
سورس: File

لاہور : نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ عمران خان کے اپنے قتل کے حوالے سے الزامات پر جوڈیشل کمیشن بنادیا ہے۔ الزامات صحیح ہیں پھر بھی کارروائی ہونی چاہیے اگر غلط ہیں پھر بھی کارروائی ہوگی۔ 

وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ عمران خان کی جانب سے ان پر مبینہ طور پر قاتلانہ حملوں کے الزامات کی تحقیقات کیلئے کمیشن قائم کیا جائے گا۔ 

وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے ہم اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ اس طرح کے سنگین الزام کی جامع انوسٹی گیشن ہوں اور کسی بھی صورت میں سخت ایکشن لیا جائے گا ۔

قبل ازیں وزیر اعلی محسن نقوی نے سیل پوائنٹس پر موجود مرد و خواتین سے آٹے کی فراہمی کے حوالے سے پوچھا۔بعض شہریوں کی شناختی کارڈز کی تصدیق نہ ہونے کے بارے میں شکایات۔ آٹا لینے والے مرد و خواتین نے وفاقی و پنجاب حکومت کے خصوصی رمضان ریلیف پیکیج کو سراہا ۔

 وزیر اعلی محسن نقوی نے سیل پوائنٹس پر موجود مرد و خواتین سے آٹے کی تقسیم کے حوالے سے مسائل بارے دریافت کیا۔ شہری پہلے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں اپنا اندراج کرائیں۔وزیر اعلی محسن نقوی نے اپنے سٹاف کو شہریوں کی بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹریشن کرانے کی ہدایت کی۔

مصنف کے بارے میں