پی ٹی آئی کا پنجاب میں انتخابات ملتوی ہونے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان 

پی ٹی آئی کا پنجاب میں انتخابات ملتوی ہونے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان 
سورس: File

لاہور : پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب میں انتخابات ملتوی کرنے کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ پی ٹی آئی کے سینیٹرز پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں بھی شریک ہوں گے۔ 

ترجمان پی ٹی آئی فواد چودھری اور سیکرٹری جنرل اسد عمر نے عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں ہونے والے فیصلوں سے میڈیا کو آگاہ کیا۔ اسد عمرنے  کہا کہ الیکشن کی تاریخ کا اعلان کیا جا چکا ہے انتخابات 30 اپریل کو ہی کرائے جائیں۔ 

انہوں نے کہا کہ سینیٹر علی ظفر درخواست تیار کر رہے ہیں کل سپریم کورٹ میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف درخواست دائر کی جائے گی۔ ہم کسی صورت بھی آئین سے انحراف نہیں ہونے دیں گے۔ 

فواد چودھری نے کہا کہ سپریم کورٹ پر حملے کے لیے کل پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلایا گیا۔ پارلیمنٹ کے اجلاس کے ایجنڈے سے پتا چلا پی ٹی آئی تو ایجنڈے کا حصہ ہی نہیں تھی انہوں نے سپریم کورٹ پر حملہ کیا۔ 

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ الیکشن 30 اپریل کو ہی ہوں گے اس کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ہے۔ سپریم کورٹ میں ہماری درخواست یہ ہی ہوگی کہ انتخابات 30 اپریل کو ہی کرائے جائیں ۔ 

مصنف کے بارے میں