ملتان سلطانز کے منیجر پر پابندی عائد

ملتان سلطانز کے منیجر پر پابندی عائد

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم ملتان سلطانز کے منیجر پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ایک میچ کی پابندی عائد کی ہے۔ 
پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ منیجر ملتان سلطانز حیدر اظہر نے کوڈ آف کنڈکٹ کے لیول تھری کی خلاف ورزی کی۔
اعلامیہ کے مطابق حیدر اظہر فائنل کے اختتام پر آن فیلڈ امپائرز کے ساتھ بحث میں ملوث پائے گئے، حیدر اظہر نے امپائر ایلیکس وارف کے ساتھ نازیبا زبان استعمال کی۔
واضح رہے کہ لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں 18 مارچ کو ہونے والے فائنل میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک سکور سے شکست دی تھی۔

مصنف کے بارے میں