پاک، افغان ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ کل شارجہ میں کھیلا جائے گا

پاک، افغان ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ کل شارجہ میں کھیلا جائے گا

شارجہ: پاکستان اور افغانستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی 20 میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ کل شارجہ میں کھیلا جائے گا۔ 
تفصیلات کے مطابق افغانستان کے خلاف تین ٹی 20 میچز پر مشتمل سیریز کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کل رات دبئی پہنچی جہاں ٹیم کا شاندار استقبال کیا گیا۔
قومی ٹیم آج پریکٹس سیشن میں حصہ لے گی جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی 20 میچز کی سیریز کا پہلا میچ کل شارجہ میں کھیلا جائے گا۔
واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹی 20 میچ 26 مارچ کو کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری میچ 27 مارچ کو کھیلا جائے گا۔ 

مصنف کے بارے میں