عمران خان دہشت گردی بھی تھا اس کا کسی کو علم نہیں تھا، اب واسطہ پڑا ہے تو یہ سامنے آیا ہے: نواز شریف

عمران خان دہشت گردی بھی تھا اس کا کسی کو علم نہیں تھا، اب واسطہ پڑا ہے تو یہ سامنے آیا ہے: نواز شریف

لندن: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان دہشت گرد بھی تھا اس کا کسی کو علم نہیں تھا، اب واسطہ پڑا ہے تو یہ سامنے آیا ہے، اس سے بڑا فراڈیا اور نہ اس سے بڑا دہشت گرد پاکستان کی سیاست میں دیکھا۔ 
تفصیلات کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ پہلی دفعہ کسی سیاسی جماعت کی طرف سے اس طرح کی حرکت ہوئی ہے کہ پولیس والوں پر پٹرول بم پھینکے گئے، پٹرول بم کس لئے پھینکے کہ پولیس والے جل کر مر جائیں؟ اگر پولیس والے نہ بھاگتے وہاں سے تو کیا ہوتا؟ یہ کس نے سکھایا ہے کہ آپ پٹرول بم پھینکیں۔ 
انہوں نے کہا کہ عمران خان دہشت گرد بھی تھا اس کا کسی کو علم نہیں تھا، اب واسطہ پڑا ہے تو یہ سامنے آیا ہے، اس سے بڑا فراڈیا اور نہ اس سے بڑا دہشت گرد پاکستان کی سیاست میں دیکھا، یہ تو ہر معاملے میں دوسروں سے نمبر لے کر آگے آگے جا رہا ہے، یہ ناقابل برداشت ہے، ایسے لوگوں کے خلاف بھرپور ایکشن ہونا چاہئے۔ 
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور تین بار وزارت عظمیٰ پر فائز رہنے والے میاں نواز شریف نے مزید کہا کہ حکومت نے اس معاملے پر مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) بنائی ہے جو تمام معاملات کی چھان بین کرے گی۔ 

مصنف کے بارے میں