ترکی میں امریکی سفیر کی طلبی

ترکی میں امریکی سفیر کی طلبی

انقرہ: ترکی نے امریکی سکیورٹی اداروں کے جارحانہ اور غیر پیشہ ورانہ رویے پر ترکی میں متعین امریکی سفیر کو طلب کر کے احتجاج کیا ہے۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ ہفتے صدر اردوآن کے دورہ امریکا کے دوران ان کے باڈی گارڈز نے اردوآن مخالف احتجاج میں شریک افراد پر تشدد کیا تھا۔ اس واقعے کے بعد امریکی اداروں سے تشدد کرنے والے افراد کے خلاف کارروائی کا مطالبہ زور پکڑتا جا رہا تھا۔ ترک حکومت ترک صدر کے ان محافظوں کے خلاف امریکی حکام کی کارروائی پر نالاں ہے۔