ٹرمپ نے فلسطین پر اسرائیل کے قبضے کو جائز ہونے کا اشارہ دے دیا

ٹرمپ نے فلسطین پر اسرائیل کے قبضے کو جائز ہونے کا اشارہ دے دیا

یروشلم :سر پر روایتی اسرائیلی ٹوپی سجائے ٹرمپ نے فلسطین پر اسرائیل کے قبضے کو جائزسمجھنے کا اشارہ دے دیا ۔ اسرائیل کی حمایت پر فلسطینی سڑکوں پر نکل آئے اورامریکا اور اسرائیل مخالف نعرے لگائے اور امریکی پرچم اور ٹرمپ کے پتلے بھی جلائےگئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج اسرائیل اور فلسطین کے سربراہان سے ملاقات کریں گے۔
امریکی صدراور ان کے اہلِ خانہ نے خود کو اسرائیل کی روایت میں ڈھال لیا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے یروشیلم کی قدیم پتھروں سے بنی مغربی دیوار پر تاریخی دورہ کیا اور دعائیہ کلمات بھی ادا کیے،اس دیوار کے دورے کا مطلب ہے کہ ٹرمپ فلسطین پر اسرائیل کے قبضے کو جائز سمجھتے ہیں۔
ٹرمپ کے اس اقدام سے فلسطینیوں میں شدید غصہ ہے غزہ میں فلسطینی احتجاج کر رہے ہیں جس میں بچے بھی شریک ہیں۔ مظاہرین نے احتجاج کرتے ہوئے اسرائیلی اور امریکی پرچم سمیت امریکی صدر کی تصویروں والے پتلے بھی نذرآتش کئے.

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں