میک اپ سامان کی قیمتوں میں اضافہ ، مرد ارکان اسمبلی کا احتجاج

میک اپ سامان کی قیمتوں میں اضافہ ، مرد ارکان اسمبلی کا احتجاج

لاہور:حکومت نے میک اپ کی قیمتوں میں اضافے کا عندیہ دیا تو مرد ارکان پنجاب اسمبلی چیخ اٹھے،ان کاکہنا تھا کہ میک اپ کا بوجھ تومردوں پر پڑے گا۔

خواتین ارکان کہتی ہیں کہ حکومت عورتوں کو خوبصورت نظر آنے دے ، قیمتیں بڑھیں تو شوہر جانیں انہیں تو ہر صورت سجنا سنورنا ہے ۔سجنا سنورنا عورت کا بنیادی حق ہے۔میک اپ نہ ہو تو حسن ماند پڑجائے گا ۔حکومت نے میک اپ کی قیمتوں میں اضافے کاعندیہ کیا دیا خواتین سے زیادہ مرد ارکان اسمبلی پریشان ہوگئے ۔خواتین ارکان اسمبلی نے حکومت کو دھمکی دی ہے کہ میک اپ کی قیمتیں مت بڑھائیں ورنہ مرد پچھتائیں گے ۔خواتین ارکان کہتی ہیں ہمیں تو سجنا سنورنا ہے قیمتیں بڑھیں تو مرد جانیں انہیں کیا ۔

میک اپ کی قیمتوں میں اضافے کی خبر کا سیاست کے ایوانوں میں بھی خوب چرچا ہے ۔ خواتین ہوں یا مرد سب ہی یک زبان ہیں کہ کاش حکومت ایسا نہ کرے