محمد نواز شریف یونیورسٹی آف انجینئرنگ میں محمد زبیر کو وائس چانسلر بنائے جانے کا امکان

محمد نواز شریف یونیورسٹی آف انجینئرنگ میں محمد زبیر کو وائس چانسلر بنائے جانے کا امکان

ملتان: محمد نواز شریف یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں قائم مقام وائس چانسلر محمد زبیر کو مستقل کیے جانے کا امکان ہے۔  ڈاکٹر محمد زبیر پولیمر سائنس میں گریجویٹ ہیں  جو پی ای سی کے مطابق انجینئرنگ کی ڈگری نہیں۔

نواز شریف انجینئرنگ یونیورسٹی میں وائس چانسلر کی پوسٹ کے لیے گورنر کو بھیجی گئی سمری میں نان انجینئر ڈاکٹر زبیر کا نام شامل کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔  قائم مقام وی سی ڈاکٹر زبیر پولیمر سائنس میں گریجوایشن ہیں۔  جو انجینئرنگ کونسل کے مطابق پولیمر سائنس انجینئرنگ کی ڈگری نہیں۔

پاکستان انجینئرنگ کونسل کے قوانین کے رو سے انجینئرنگ یونیورسٹی میں نان انجینئر کو بطور وائس چانسلر تعینات نہیں کیا جاسکتا۔ محکمہ ہائر ایجوکیشن نے تین ناموں کی سمری گورنر کو بھیج دی ہے۔ ذرائع کے مطابق قائم مقام وائس چانسلر محمد زبیر کو مستقل کیے جانے کا قوی امکان ہے۔ سمری میں ڈاکٹر عامر اعجاز اور ڈاکٹر شاہد منیر کے ناموں کے ساتھ ڈاکٹر زبیر کا نام شامل کرنے پر تعلیمی حلقوں نے حیرت کا اظہار کیا۔

مصنف کے بارے میں