حارث سہیل کو عمر اکمل کی جگہ ٹیم میں شامل کر لیا گیا

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے بلے باز عمر اکمل کو مکمل طور پر فٹ نہ ہونے کی وجہ سے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے نکال دیا گیا جبکہ ان کی جگہ بلے باز حارث سہیل کو ٹیم میں جگہ دی گئی ہے۔

چیف سلیکٹر انضمام الحق کی سربراہی میں قومی سلیکشن کمیٹی نے عمر امین، حارث سہیل اور آصف ذاکر کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں فٹنس ٹیسٹ کے لیے طلب کیا۔نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے ٹرینر نے تینوں کھلاڑیوں کا فٹنس ٹیسٹ لیا اور اس کے نتائج کی روشنی میں حاآل رااو¿نڈر حارث سہیل کو عمر اکمل کی جگہ قومی ٹیم میں شمولیت کے لیے منتخب کیا گیا۔دوسری جانب عمر اکمل کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ وطن واپس جاکر اپنی فٹنس بہتر بنانے پر کام شروع کردیں۔خیال رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کا آغاز یکم جون سے انگلینڈ اینڈ ویلز میں شروع ہوگی جس میں پاکستان اپنا پہلا میچ بھارت کے خلاف کھیلے گا۔