کوئٹہ: بلوچستان میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو آج ایک اور بڑی کامیابی مل گئی۔ کوئٹہ میں دہشت گرد کارروائیوں کے سہولت کار کالعدم تنظیم کے اہم کمانڈر کو دو ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا گیا۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ملزمان کی اعترافی ویڈیو بھی جاری کر دی جس میں 24  سے زائد دہشت گرد کارروائیوں میں سہولت کاری کا اعتراف کیا۔

اس موقع پر وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی نے دہشت گردوں کی گرفتاری کو سیکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا ہماری فورسز نے صوبے میں دہشت گردی کی بڑی وارداتوں کو ناکام بھی بنایا ہے اور پورے بلوچستان میں ہائی الرٹ کیا ہوا ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن کے اغواء کے حوالے سے پتہ چل گیا ہے عبداللہ جان کی بازیابی کے حوالے کوششیں تیز کر دی ہیں۔

یاد رہے رواں سال مارچ کے مہینے میں سیکریٹری ہائیر ایجوکیشن عبداللہ جان کو اغوا کر لیا گیا تھا۔ اس سے قبل بلوچستان کے ضلع آواران سے ایسے تین سرکاری ملازمین کو اغوا کیا گیا ہے جنھوں نے 15 مارچ سے شروع ہونے والی مردم شماری میں حصہ لینا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں