پاکستانی اداکارہ صنم سعید نے ایک اور بڑا ایوارڈ اپنے نام کرلیا

پاکستانی اداکارہ صنم سعید نے ایک اور بڑا ایوارڈ اپنے نام کرلیا

 پاکستانی اداکارہ صنم سعید نے ایک اور بڑا ایوارڈ اپنے نام کرلیا

کراچی: پاکستانی اداکارہ صنم سعید نے ایک اور بڑا  ایوارڈ  اپنے نام کر لیا۔

رواں سال لکس اسٹائل ایوارڈ میں فلم ’دوبارہ پھرسے‘ کے لیے بہترین  اداکارہ کا ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد صنم سعید کو دی ایسٹرن آئی ایوارڈ سے بھی نوازا جا چکا ہے۔ فلم 'رحم' شیکسپیئر کے ڈرامے Measure for Measure پر مبنی اردو فلم ہے، جس میں اداکارہ صنم سعید، ساجد حسن، نیئر اعجاز اور سیرت جعفری نے اہم اور مرکزی کردار ادا کیے۔

اس فلم کی کہانی بدعنوانی کے دور میں منافقت کو پیش کرتی ہے۔صنم سعید کے علاوہ اداکارہ ارمینہ رانا خان کا نام بھی اس ایوارڈ  کی نامزدگی کے لیے موجود تھا۔

 کامیاب ڈرامے ’زندگی گلزار ہے‘ سے دنیا بھر میں مشہور ہونے والی صنم سعید نے گزشتہ سال 3  فیچر فلموں میں بھی کام کیا، وہ اس وقت اپنی آنے والی فلم ’کیک‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں