عامر خان نے اپنے ہی ملک کے وزیر اعظم کو پیچھے چھوڑ دیا

عامر خان نے اپنے ہی ملک کے وزیر اعظم کو پیچھے چھوڑ دیا۔

 عامر خان نے اپنے ہی ملک کے وزیر اعظم کو پیچھے چھوڑ دیا

ممبئی: عامر خان اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا آپس میں کوئی موازنہ نہیں تاہم کئی ایسے معاملات ہیں جن میں عامر خان نے اپنے ہی ملک کے وزیر اعظم کو بھی پیچھے چھوڑ  دیا۔

چین کی ایک  سوشل ویب سائیٹ ایسی بھی ہے  جہاں پر نریندر مودی کے مقابلے میں عامر خان کے مداحوں کی کثیر تعداد موجو د ہے۔  عامر خان کے مداحوں کی تعداد 65 لاکھ سے بھی زیادہ ہے، جو بھارتی وزیر اعظم کے مقابلے چار گنا زیادہ ہے، کیوں کہ ویبو پر  بیچارے نریندر مودی کے مداحوں کی تعداد صرف 16 لاکھ ہے۔

ویبو  پر 51 سالہ عامر خان کے مداحوں کی تعداد میں  دگنا اضافہ ان کی فلم ’دنگل‘ کی وجہ سے ہوا، جو چین میں سب سے زیادہ پیسے کمانے والی بھارتی فلم بن چکی ہے۔

دنگل نے چین میں 100 ملین ڈالر کی حد عبور کرلی ہے، جب کہ فلم کی کمائی کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔چین میں نمائش کے بعد دنگل فلم ویبو پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا تھا، اور صارفین نے Let Wrestle Dadکا لفظ 25 کروڑ 80 لاکھ بار استعمال کیا۔

چین میں جہاں دنگل فلم نے کامیابی حاصل کی، وہیں اس فلم کے ذریعے عامر خان کو لاکھوں نئے  مداح بھی مل گئے ۔کئی صارفین نے فلم دیکھنے کے بعد سوشل ویب سائیٹ ویبو پر لکھا کہ وہ پہلی بار عامر خان کی فلم دیکھتے وقت اپنے آنسوؤں اور جذبات کو روک نہیں پائے، عامر خان سچ میں حقیقی کرداروں کے اداکار ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔