برطانوی پولیس نے مانچسٹر میں دہشت گرد حملے میں ملوث 23 سالہ شخص کو گرفتار کر لیا

برطانوی پولیس نے مانچسٹر میں دہشت گرد حملے میں ملوث 23 سالہ شخص کو گرفتار کر لیا

مانچسٹر :  برطانوی پولیس نے مانچسٹر میں میوزیکل کنسرٹ پر دہشت گرد حملے میں ملوث ہونے کے شبہ میں ایک 23 سالہ شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔


منگل کو پولیس ذرائع نے مانچسٹر کنسرٹ حملے کی تحقیقات کے سلسلے میں جنوبی مانچسٹر سے ایک 23 سالہ شخص کو گرفتار کرنے کی تصدیق کی ہے تاہم گرفتار کئے جانے والے شخص کے بارے میں مزید تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔ اس حملے میں 22 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے۔

علاوہ ازیں دہشت گرد تنظیم داعش کے ایک گروپ نے گزشتہ روز مانچسٹر میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی ذمہ داری قبول کر  لی ہے۔ گروپ کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ان کے گروپ کے ایک رکن نے کنسرٹ کے ہجوم میں بم نصب کیا تھا۔

بیان میں اس قسم کے مزید حملوں کی دھمکی بھی دی گئی ہے جبکہ گروپ کی اپنی نیوز ایجنسی اماک نے بھی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کی خبر جاری کی ہے۔

نیوویب ڈیسک< News Source