ایسی مرچ جو آپ کی جان لے سکتی ہے

برطانیہ: ہمارے گھروں میں پکنے والے کھانے مرچوں کے بغیر بے ذائقہ ہوتے ہیں مگر کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں جو کم مرچ استعمال اور کچھ زیادہ ، لیکن اگر کبھی مرچ اوپر نیچے ہو جائے تو انسان اس بات کو نظر انداز کیے بغیر کھانا کھا لیتا ہے۔ مگر اب ایسی مرچ کاشت کی گئی ہے جس ہلکی سی زائد مقدار انسانی صحت کیلئے خطرناک اور جان لیوا ثابت ہوسکتی ہے۔

برطانوی شیف مائیک اسمتھ گزشتہ 7 برس سے مرچیں اور سبزیاں کاشت کر رہے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ کئی برسوں کی کاوشوں کے بعد انہوں نے دنیا کی تیز ترین مرچ اگائی ہے جو جسم میں اینٹھن، خارش اور الٹی جیسی علامات ظاہر کرتی ہے اور کھانے والے کیلئے جان لیوا ثابت ہوسکتی ہے۔اس تیز ترین اور خطرناک مرچ کا نام ڈریگن بریتھ ہے جسے دواو¿ں میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ اس مرچ کا تیل اگر جلد پر ملا جائے تو یہ جلد کو کچھ دیر کیلئے س±ن کردیتا ہے، اسی لیے ڈاکٹرز اسے جراحی کیلئے استعمال کرتے ہیں۔ڈریگن بریتھ مرچ اتنی خطرناک ہے کہ یہ کھانے والےکی سانس کی نالی کو جلا کر اسے موت کے گھاٹ اتار سکتی ہے۔