بحرین میں دھرنے پر بیٹھے مظاہرین پر پولیس کی فائرنگ، متعدد زخمی ہو گئے‎

بحرین میں دھرنے پر بیٹھے مظاہرین پر پولیس کی فائرنگ، متعدد زخمی ہو گئے‎

لدراز:  بحرین کی پولیس نے شیعہ مذہبی رہنما عیسیٰ قاسم کے آبائی شہر الدراز میں دھرنا دیے ہوئے مظاہرین پر فائرنگ کر دی۔

اے ایف پی نے عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس فائرنگ کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہو گئے۔ یہ شیعہ مظاہرین عیسیٰ قاسم کے حق میں کئی مہینوں سے دھرنا دیے ہوئے تھے۔ اتوار کے دن ایک عدالت نے اس رہنما کو ایک سال کی سزائے قید سنائی تھی۔

ان پر الزام تھا کہ وہ مالی وسائل جمع کرنے کی ایک غیرقانونی مہم میں ملوث تھے۔

مصنف کے بارے میں