آئیفا ایوارڈز کی نامزدگیوں کا اعلان، ”اے دل ہے مشکل“ سر فہرست

 آئیفا ایوارڈز کی نامزدگیوں کا اعلان، ”اے دل ہے مشکل“ سر فہرست

ممبئی : بالی وڈ کے سب سے بڑے ایوارڈز  آئیفا 2017ءکےلئے فلم کی نامزدگیوں کا اعلان کر دیا گیا ہے، جس میں اداکار رنبیر کپور کی فلم ”اے دل ہے مشکل“ سر فہرست ہے۔

بہترین فلم کے لئے فلم ”اے دل ہے مشکل“،”ایم ایس دھونی : دی ان ٹولڈ سٹوری“ ،”نیرج“ ، ”پنک “، ”سلطان“ اور” اڑتا پنجاب “کو نامزد کیا گیا ہے۔ بہترین اداکار کے لئے شاہد کپور، رنبیر کپور،شاہ رخ خان،سوشانت سنگھ راجپوت،امیتابھ بچن اور سلمان خان مدمقابل ہیں۔

بہترین اداکارہ کےلئے انوشکا شرما کو ”اے دل ہے مشکل“،عالیہ بھٹ کو ”ڈیئر زندگی“،سونم کپور کو”نیرجا “اور تاپسی پنو کو فلم ”پنک “سے نامزد کیا گیا ہے۔ بہترین ہدایتکار کےلئے کرن جوہر، نیرج پانڈے، رام مدھوانی، انیردھ رائے چوہدری، علی عباس ظفر اور ابھیشک چوبھے کو نامزدگی ملی ہے ۔

18 ویں آئیفا ایوارڈز نیویارک میں 14 اور 15 جولائی کو منعقد کئے جائیں گے۔ ووٹنگ کا سلسلہ 20 مئی سے شروع ہو چکا ہے جو 18 جون تک جاری رہے گا۔

مصنف کے بارے میں