خیبرپختونخوا حکومت نے آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا

خیبرپختونخوا حکومت نے آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا
کیپشن: یہ فیصلہ اپوزیشن کے عدم تعاون کے باعث کیا گیا ہے، ترجمان۔۔۔۔۔فائل فوٹو

پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے آئندہ مالی سال 19-2018 کا بجٹ پیش نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے ترجمان شوکت یوسفزئی نے تصدیق کی ہے کہ صوبائی حکومت آئندہ مالی کا بجٹ پیش نہیں کر رہی اور یہ فیصلہ اپوزیشن کے عدم تعاون کے باعث کیا گیا ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے ایوان میں عددی اکثریت نہ ہونے کے باعث بجٹ پیش نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

مزید پڑھیں: مشرف کے خلاف غداری کا مقدمہ بنانے پر نشانہ بنایا گیا، نواز شریف

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ صوبائی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے اراکین کی تعداد 42 رہ گئی ہے اس لیے نگراں صوبائی حکومت 4 ماہ کا انتظامی بجٹ پیش کرے گی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں