مکی آرتھر نے عامر کودور حاضر کا بہترین فاسٹ باولر قرار دے دیا

مکی آرتھر نے عامر کودور حاضر کا بہترین فاسٹ باولر قرار دے دیا
کیپشن: پیسر بائیں ہاتھ کے بلے بازوں کیلئے تباہ کن ثابت ہوسکتا ہے:ہیڈ کوچ۔۔۔۔فوٹؤ فائل

لاہور : قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے محمد عامر پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں دور حاضر کا بہترین فاسٹ باولر قرار دے دیا ۔

لارڈز کرکٹ گراونڈ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ مجھے محمد عامر کی فٹنس کے حوالے سے کسی بھی قسم کی کوئی پریشانی لاحق نہیں ہے،وہ لارڈز ٹیسٹ میں شرکت کے لیے پوری طرح تیار ہیں ،اس گفتگو کے دوران قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کی توجہ کا زیادہ محور فاسٹ باولر محمد عامر ہی رہے۔

مکی آرتھر کا مزید کہناتھا کہ ہم نے انگلینڈ کی نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کا جائزہ لیا ہے اور ٹرینٹ بولٹ کی باولنگ کی ویڈیو بھی دیکھی ہیں ،ہم سمجھتے ہیں کہ عامر بھی ٹرینٹ بولٹ کی طرح انگلش بلے بازوں پر غضب ڈھا سکتے ہیں۔مکی آرتھر کا مزید کہنا تھا کہ محمد عامر موجودہ دور کا بہترین فاسٹ باو لر ہے اور وہ بائیں کے بلے بازوں کے لیے تو تباہ کن ثابت ہوسکتا ہے،انگلش ٹاپ آرڈر میں تو ایلسٹرکک،مارک سٹون مین اور ڈیوڈ مالان کی شکل میں لیفٹ ہینڈڈ بلے باز بھی موجود ہیں ،محمد عامر کئی بار بدقسمت بھی ثابت ہوئے ہیں اور ان کی باولنگ پر کئی کیچز بھی ڈراپ ہوئے ہیں تاہم وہ لارڈ ٹیسٹ میں عمد ہ کاکردگی کے لیے پرعزم ہیں اور ہمیں بھی امید ہے کہ اس بار سب کچھ ٹھیک رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔اے بی ڈویلیئرز نے انٹرنیشنل کرکٹ کو خیر آباد کہہ دیا

واضح رہے کہ قومی ٹیم کے فاسٹ باو لر محمد عامر انٹر نیشنل کرکٹ میںواپسی کے بعد پہلی جیسی کاکردگی دکھانے میں مکمل طور پر ناکام رہے ہیں اور بالخصوص ٹیسٹ کرکٹ میں ان کی کاکردگی پر بہت سے سوالیہ نشان کھڑے ہونا شروع ہوگئے ہیں ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں