عمران خان کو وزیر اعظم بننے سے دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی ، چوہدری سرور

عمران خان کو وزیر اعظم بننے سے دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی ، چوہدری سرور
کیپشن: فوٹو: فائل

لاہور : تحر یک انصاف کور کمیٹی کے رکن وسینیٹر چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ عمران خان کو وزیر اعظم بننے سے دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی کیونکہ قوم تبدیلی کے حق میں فیصلہ سنا چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکمران اب پاکستان کے اداروں کو دھمکیاں دے رہے ہیں مگر ان کے تمام عزائم ناکام ہوں گے اوراس میں کوئی شک نہیں کہ عوام اب ملک دشمنوں کو ہر محاذپر نشانہ عبر ت بنادیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پار لیمنٹ اور جمہوریت تب ہی مضبوط ہوگی جبکہ ملک میں سیاستدان اقتدار میں آکر اپنی جیب بھر نے کی بجائے ملک اور قوم کی خدمت کر یں گے مگر بدقسمتی سے قیام پاکستان کے بعدسے اقتدار میں آنیوالوں نے ملک میں لوٹ مار کے سواکچھ نہیں کیا جسکی وجہ سے آج جمہوریت اور پار لیمنٹ کمزور ہے۔

انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ والے اپنی کر پشن بچانے کیلئے نیب کو آنکھیں دکھا رہے ہیںاور اس میں کوئی شک نہیں کہ حکمرانوں کا ایجنڈہ صرف اور صرف کر پشن کا بچاﺅ ہے۔


نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں