نواز شریف کا نام پانامہ میں نہیں پھر بھی 70 سے زائد پیشیاں بھگت چکے ہیں: مریم نواز

نواز شریف کا نام پانامہ میں نہیں پھر بھی 70 سے زائد پیشیاں بھگت چکے ہیں: مریم نواز
کیپشن: مریم نواز کا خطاب

اٹک: پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف کا نام پانامہ میں نہیں پھر بھی 70 سے زائد پیشیاں بھگت چکے ہیں، جن کا نام پانامہ میں آیا ان سے کسی نے پوچھا نہیں۔

اٹک میں پارٹی رہنماوں سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ 18 سال بعد اٹک آئی ہوں، اٹک قلعے میں مشرف نے نواز شریف کو قید کیا تھا، اٹک قلعے میں ہمیں 2،2 گھنٹے انتظار کرایا جاتا تھا، مشکل وقت میں شیخ آفتاب نے اپنے قائد کا بھر پور ساتھ دیا۔ نواز شریف نے تب بھی ووٹ کی پرچی کو روندنے نہیں دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پرویز مشرف نے نواز شریف پر استعفے کیلئے پریشر ڈالا، نواز شریف نے 18 سال قبل بھی عوام سے محبت کی سزا بھگتی، نواز شریف کا پانامہ میں نام نہیں پھر بھی 70 سے زائد پیشیاں بھگت چکے ہیں۔ جن کا نام پانامہ میں آیا ان سے کسی نے پوچھا نہیں۔ نواز شریف نے ہمیشہ عوام کی حکمرانی کی بات کی، پانامہ میں کچھ نہ نکلا تو اقامہ نکال لائے۔ دادا سے پوتے تک حساب میں ایک روپے کی کرپشن نہیں نکلی، نواز شریف کو اپنے بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نااہل کیا گیا۔ وزیراعظم ہاوس سے نکالنے کے بعد پارٹی صدارت سے بھی ہٹایا گیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: جاوید ہاشمی باغی بنے پھرتے ہیں آئی جے آئی کے وقت 87 لاکھ نقد وصول کیے: فواد چودھری
 مریم نواز نے کہا کہ این اے 120 کے الیکشن میں 40 امیدوار میری والدہ کے مقابلے میں کھڑے تھے، پولنگ والے دن بھی جو ن لیگ کی پرچی لیکر آتا تھا اس کو 6 چکر لگوائے جاتے تھے، میاں صاحب نے بتا دیا انہیں کیوں اور کس نے نکالا۔

 یہ خبر بھی پڑھیں: چیئرمین نیب نے شوکت عزیز کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کا حکم دیدیا
 

 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں