سعودی سیکورٹی فورسز کا حرم شریف کے قریب ہنگامی آپریشن

سعودی سیکورٹی فورسز کا حرم شریف کے قریب ہنگامی آپریشن
کیپشن: فوٹو: انٹرنیٹ

مکہ : سعودی سیکورٹی فورسز نے حرم شریف کے قریب ہنگامی آپریشن کرکے متعدد افراد کو گرفتار کر لیا۔

سعودی خبر رساں اداروں کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق حرم شریف کے قریب رہائشی عمارت پرپولیس نے چھاپا مارا۔ اس دوران دہشت گردی سے تعلق کے الزام میں کئی افراد گرفتار کر لیے گئے۔ سعودی ذرائع کے مطابق سیکورٹی فورسز کی جانب سے چھاپا عزیزہ کے مشہور علاقے میں مارا گیا۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔۔حرم شریف میں معتمرین کے بچوں میں خصوصی کارڈ  ز تقسیم

واضح رہے کہ گزشتہ برس بھی حرم شریف کو دہشت گردی کا نشانہ بننے سے بال بال بچا لیا گیا تھا۔ سعودی سیکورٹی فورسز نے بروقت کاروائی سے دہشت گردی کا حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کرنے والوں کو ہلاک کر دیا تھا۔