پی سی بی نے فیلڈنگ کوچ کیلئے 3 نام فائنل کر لئے

پی سی بی نے فیلڈنگ کوچ کیلئے 3 نام فائنل کر لئے
کیپشن: فوٹو: فائل

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے گرین شرٹس کی فیلڈنگ کی کمزور ی پر قابو پانے کے لئے کوچ ڈھونڈنا شروع کردیا ہے۔

پی سی بی نے 2019ئ ورلڈ کپ میں گرین شرٹس کی فیلڈنگ بہتر کرنے کے حوالے سے فل ایکشن میں آگیا ہے، بورڈ نے 3 ناموں پر غور بھی شروع کردیا ہے جبکہ حتمی فیصلہ ہیڈ کوچ مکی آرتھر سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔اس سے قبل مکی آرتھر نے پاکستان ٹیم کی فیلڈنگ کو بہتر بنانے کیلئے سٹیورکسن کا انتخاب کیا تھا لیکن انہوں نے ذاتی وجوہات کی بنا پر فیلڈنگ کوچ کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا تھا۔اب ایک بار پھر ٹیم کیلئے نئے فیلڈنگ کوچ کا انتخاب کیا جارہا ہے ،پی سی بی نے اس سلسلے میں 3 نام فائنل کرلئے ہیں،جن میں سابق انگلش وکٹ کیپر جیمز فوسٹر ، اسلام آباد یونائیٹڈ کے ڈین ووڈ فورڈ جبکہ ٹیم ٹرینر گرانٹ لوڈن کا نام شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق مکی آرتھر کا جھکاو جیمز فوسٹر کی طرف ہے،مکی ا?رتھر کی درخواست پر فوسٹر نے لیسٹر میں پاکستان ٹیم کیساتھ فیلڈنگ سیشن کو سپروائز کیا تھا۔پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ سے قبل ٹیم کودرست انداز دینا ہے ،نئے فیلڈنگ کوچ کا انتخاب مکی آرتھر کی مشاورت سے کریں گے ،،جبکہ کوچ کا تقرر جولائی میں دورہ زمبابوے سے قبل کیا جائیگا۔