سرفراز احمد لارڈز ٹیسٹ کو یاد گار بنانے کے لئے پر عزم

سرفراز احمد لارڈز ٹیسٹ کو یاد گار بنانے کے لئے پر عزم
فوٹو: انٹرنیٹ

لندن: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد لارڈز ٹیسٹ کو یاد گار بنانے کے لئے پر عزم ، ان کا کہنا ہے کہ لارڈز پر پہلی بار نہیں کھیل رہا لیکن بطور کپتان یہاں ٹیسٹ کھیلنا پہلا تجربہ ہے جسے اپنی کارکردگی کے ساتھ یادگار بنانے کی خواہش ہے۔


لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ میزبان انگلش ٹیم گھر میں مضبوط ہو گی تاہم ہمیں یاد رکھنا چاہیے کہ حالیہ عرصے میں انگلش ٹیم کی پرفارمنس اچھی نہیں رہی ہے۔کپتان کا کہنا تھا کہ ممکن ہے تاہم شکست کا کڑوا گھونٹ بھی ہمیں پینا پڑ سکتا ہے جو کھیل کا حصہ ہے، البتہ بطور کپتان میری خواہش ہے کہ ہماری ٹیم اچھی کرکٹ کھیلے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔اے بی ڈویلیئرز نے انٹرنیشنل کرکٹ کو خیر آباد کہہ دیا

ٹیم کے انتخاب کے سوال پر سرفراز احمد کا کہنا تھا، حسن علی ہماری ترجیح ہوں گے، البتہ اس بات کا انحصار ان کی فٹنس اور پریکٹس سیشن میں بولنگ کارکردگی پر منحصر ہے۔ہمیں انگلینڈ آئے ہوئے کافی وقت گزر چکا لیکن کبھی ہم گرمی میں کھیلتے ہیں اور کبھی اتنی سردی میں میدان میں اترنا پڑتا ہے کہ جیبوں سے ہاتھ باہر نکالنے کا دل ہی نہیں کرتا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔مکی آرتھر نے عامر کودور حاضر کا بہترین فاسٹ باولر قرار دے دیا

وکٹ کیپر کپتان نے کہا کہ وہ ایک ایسی نوجوان ٹیم کے ساتھ لارڈز میں انگلینڈ سے مقابلہ کر نے جا رہے ہیں جس کے صرف 4 کھلاڑی محمد عامر، اظہر علی، اسد شفیق اور وہ خود اس سے پہلے یہاں ٹیسٹ کھیلے ہیں، البتہ اس بات سے قطع نظر اچھی اور مثبت کرکٹ کھیل کر وہ یہاں سے واپس جانا چاہیں گے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں