جو مریض اپنا علاج بیرون ملک کراتا تھا اب اس کا علاج یہاں بالکل مفت کیا جائے گا: شہباز شریف

جو مریض اپنا علاج بیرون ملک کراتا تھا اب اس کا علاج یہاں بالکل مفت کیا جائے گا: شہباز شریف
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ آج پنجاب میں صحت کے شعبہ میں انقلاب آیا ہے، پاکستان میں اتنی جرات ہے کہ وہ بھارت کا معاشی میدان میں مقابلہ کر سکتا ہے، ہمیں صحت اور تعلیم کے میدان میں بھی بھارت کا مقابلہ کرنا ہوگا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا ہے کہ جو مریض اپنا علاج بیرون ملک کراتا تھا اب اس کا علاج یہاں بالکل مفت کیا جائے گا، 28 مئی کو پہلا ٹرانسپلانٹ کیا جائے گا جس میں 88 فیصد علاج بالکل فری ہے، 12 فیصد لوگ تعاون کرتے ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کی بانی کارکن فوزیہ قصوری نے پارٹی کو خیر آباد کہہ دیا
 وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اپوزیشن جو کہتی ہے کہنے دیں، انہوں نے دھرنوں اور کرپشن میں وقت کا ضیاع کیا۔ ہم نے دن رات کام کر کے دکھایا ہے، آج پنجاب میں صحت عامہ میں انقلاب آیا ہے۔ نیب نے اپنا قانونی کردار ادا کیا ہے، نیب کو کرپشن کے معاملے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے، تمام اداروں کی ذمہ داری ہے کہ جہاں اچھا کام ہو اسے اچھا کہا جائے اور اگر کوئی کام خراب ہو اسے خراب کہا جائے اس کے بغیر پاکستان کبھی آگے نہیں بڑھ سکتا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: پیپلزپارٹی کے مرکزی نائب صدر میاں منظور احمد وٹو نے زرداری کو بڑا جھٹکا دیدیا
 شہباز شریف نے کہا کہ 2013 میں جب آئے ہم نے بجلی کے نظام پر سب سے پہلے قابو پایا، بجلی کے منصوبے لگ چکے ہیں، بجلی کا تعطل ٹرانسمیشن لائن ٹرپ کرجانے سے ہوا، نواز شریف کا قوم سے بجلی کا کیا ہوا وعدہ تقریباً پورا ہو چکا ہے، کراچی کو دیکھ لیں انہوں نے کرچی کرچی کر ڈالا ہے، اگلے الیکشن میں موقع ملا ایسے ہسپتال پورے پاکستان میں بنائیں گے۔

    نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں