فرشتہ کے پوسٹ مارٹم میں تاخیر پر ایم ایل او پولی کلینک عہدے سے فارغ

فرشتہ کے پوسٹ مارٹم میں تاخیر پر ایم ایل او پولی کلینک عہدے سے فارغ
کیپشن: ڈاکٹر عابد شاہ کو 10 سالہ بچی فرشتہ کے پوسٹ مارٹم میں تاخیر پر ہٹایا گیا ہے۔۔۔۔۔۔فوٹو/ سوشل میڈیا

اسلام آباد: پولی کلینک کے میڈیکولیگل آفیسر ڈاکٹر عابد شاہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پولی کلینک کے ایم ایل او ڈاکٹر عابد شاہ کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کی جانے والی 10 سالہ بچی فرشتہ کے پوسٹ مارٹم میں تاخیر پر ہٹایا گیا ہے۔

گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان نے بچی فرشتہ کے مبینہ زیادتی اور قتل کے معاملے پر براہ راست کارروائی کرتے ہوئے ڈی ایس پی عابد کو معطل جبکہ ایس پی عمر خان کو او ایس ڈی بنا دیا۔

خیال رہے کہ 10 سالہ فرشتہ 15 مئی کو اسلام آباد سے لاپتہ ہوئی جس کی پولیس نے گمشدگی کی ایف آئی آر درج کرنے میں 4 دن لگائے۔

چند روز قبل فرشتہ کی لاش جنگل سے ملی تھی جسے پوسٹ مارٹم کے لیے پولی کلینک اسپتال منتقل کیا گیا۔لواحقین کا کہنا تھا کہ پولیس نے 5 دن تک بچی کو مرضی سے فرار ہونے کا الزام لگا کر رپورٹ درج نہیں کی۔

مبینہ زیادتی اور قتل کے خلاف مقتول بچی کے لواحقین لاش ترامڑی چوک پر رکھ کر احتجاج کیا اور الزام عائد کیا کہ بچی سے زیادتی اور قتل کی ذمہ دار پولیس ہے۔