سعودی عرب پاکستان کو ادھار تیل دے گا

سعودی عرب پاکستان کو ادھار تیل دے گا
کیپشن: فوٹؤ بشکریہ آئل پرائس ۔ڈآٹ کام

 اسلام آباد: پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت نے امید ظاہر کی ہے کہ سعودی اقدام سے پاکستان معیشت میں استحکام آئے گا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب نے تین سال تک پاکستان کو سالانہ 3 ارب 20 کروڑ ڈالر کا تیل ادھار دینے کا اعلان کیا ہے، اس اقدام کو تجزیہ کاروں اور حکومتی عہدے داروں کی جانب سے خوش آئند قرار دیا جارہا ہے۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی مخدوم خسرو بختیار نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد اور سعودی حکومت کے ممنون ہیں۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی سہولت سے زرمبادلہ کے آٹ فلو کا دباو کم ہوگا، موخر ادائیگی کی سہولت کا اسٹاک مارکیٹ پر بھی مثبت اثر ہوگا۔

پی ٹی آئی کے سینئر رہنما جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی ادھار تیل کی صورت میں امداد خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے ایک بار پھر پاکستان کا ساتھ دے کر حقیقی دوست کا ثبوت دیا، اہم پیش رفت میں انشااللہ روپے کی قدر میں بتدریج بہتری آئے گی۔

پی ٹی آئی رہنما ہمایوں اختر کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے اس تعاون سے پاکستان کو سہولت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اسٹاک مارکیٹ، کاروبار کیلئے خوش آئند خبر ہے جس سے تاجر برادری کا اعتماد بحال ہوگا اور معاشی مشکلات کم ہوں گی۔