طیارہ حادثہ، تمام لاشیں اٹھا لی گئیں، آئی ایس پی آر

 طیارہ حادثہ، تمام لاشیں اٹھا لی گئیں، آئی ایس پی آر

راولپنڈی: ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ پی آئی اے کے جائے حادثہ سے تمام لاشیں اٹھا لی گئی ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی آئی ایس پی آر) کے مطابق طیارہ حادثے میں 2 مسافر محفوظ رہے ہیں تاہم ریسکیو آپریشن بدستور جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ جائے حادثہ پر آرمی، رینجرز اور دیگر اداروں کا ریسکیو آپریشن جاری ہے جبکہ متاثرہ مکینوں کو متبادل جگہ پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ طیارہ حادثے میں 25 گھر متاثر ہوئے ہیں جنہیں مکمل طور پر کلیئر کر دیا گیا ہے۔